گلگت بلتستان: شرپسندوں نے پولیس چوکی کو آگ لگادی

غدر میں شرپسندوں نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی | urduhumnews.wpengine.com

غذر: گلگت بلتستان کے علاقے غدر میں شر پسندوں نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی اور اہلکاروں کے ہتھیار بھی چھین لیے ہیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ  12 سے 15 کے قریب شرپسندوں نے اسپیشل پولیس کے جوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسحلہ لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی  اطلاعات غیر مصدقہ ہیں لیکن اگر ایسا ہوا تو شرپسندوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں خراب حالات کے پیش نظر پولیس چوکی نالے سے خالی کراکر گاؤں میں قائم کردی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی ایک روزہ دورے پر غذر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں