ملک میں تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے،ڈاکٹر عارف علوی

عارف علوی صدر پاکستان نامزد | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدرمملکت کے لیے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا آج سے آغاز ہوگیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سیاسی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ  کے صدرڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا پوری قوم نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا تھا جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ انہوں نے صدر مملکت کے منصب کےلیے نامزد کیے جانے پروزیراعظم عمران خان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں