وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، آزاد ارکان نے تحریک انصاف کو بچا لیا


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں آزاد ارکان  نے انتخاب کو دوسری رائے شماری سے بچا لیا اور عثمان بزدار وزیراعلیٰ بننے میں کامیاب ہو گئے۔

پنجاب میں مسلم لیگ نون کے اقتدار کا سورج  بالآخر 10 سال بعد غروب ہو گیا لیکن تحریک انصاف بھی دوسری بار رائے شماری سے بال بال بچی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ایوان میں رائے شماری ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کو 371  میں سے 186 ووٹ درکار تھے جبکہ نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پورے پورے 186 ووٹ ملے، اگر ایک ووٹ بھی کم ملتا تو وزیراعلیٰ کے لیے دوبارہ رائے شماری کی جاتی۔

تحریک انصاف کو اپنے ہی دو ووٹ کم ملے جس میں سے ایک تیمور لالی کا ووٹ تھا جو بوجہ علالت اسمبلی نہ پہنچ سکے جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے بھی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا کیونکہ اسپیکر ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتا۔

تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے کل 185 ووٹ ہیں تاہم  دو آزاد اراکین اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن نے سردار عثمان بزدار کو ووٹ دے کر کامیاب کرایا۔


متعلقہ خبریں