ملک ریاض ’بحریہ ٹاؤن‘ کا نام استعمال نہیں کر سکیں گے

ملک ریاض

راولپنڈی: مقامی عدالت نے معروف  کاروباری شخصیت ملک ریاض کو ’بحریہ ٹاؤن‘  کا نام استعمال کرنے سے روک دیا  ہے۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت کے جج  نے ملک ریاض کی جانب سے بحریہ ٹاون  کا نام استعمال کرنے کے  خلاف سول عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج  کر دی۔

فیصلے کے مطابق وہ اب اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس میں اس نام کو مزید استعمال نہیں کرسکیں گے۔

مارچ 2015 میں بحریہ فاؤنڈیشن اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے درمیان ’بحریہ ٹاؤن‘ کے نام کے استعمال کے حوالے سول جج نے فیصلہ سنایا تھا جس میں ہاؤسنگ سوسائٹی کو ’بحریہ ٹاؤن‘  کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

ملک ریاض نے یہ فیصلہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا تھا جہاں اس  کیس کا فیصلہ دو سال سے زائد عرصہ زیرِ التوا رہا۔

رواں ماہ کے آغاز میں سپریم کورٹ نے سیشن کورٹ کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اس کیس کا فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں سنا دے۔

ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے 18 اگست کو بحریہ ٹاؤن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سول جج کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں