سام سنگ کا فولڈ ایبل فون کیسا ہو گا؟

سام سنگ کا فولڈ ایبل فون کیسا ہوگا؟


سام سنگ کی جانب سے نیا فولڈ ایبل فون اگلے سال کے اوائل میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رواں سال متعارف کرائے گئے فون سام سنگ گلیکسی ایس 9 کی فروخت اتنی متا ثر کن نہیں رہی تھی اور منافع کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی ڈیوائس کو جلد از جلد مارکیٹ میں لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اگر ہماری طرح آپ بھی کاغذ جیسے لچکدار اس فون کے انتظار میں ہیں تو اس کا ایک اور کانسیپٹ ڈیزائن سامنے آگیا ہے۔

یہ نیا سام سنگ فون جسے گلیکسی ایف یا ایکس کا نام دیا جا سکتا ہے، جنوبی کورین کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل فون بھی ہوگا جو ماضی کے فلپ فونز سے بالکل مختلف ہو گا۔

یہ اینڈرائیڈ  پاور اسمارٹ فون ہوگا جس کا ڈسپلے تہہ یا فولڈ ہو جائے گا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ فولڈ ایبل فون ہر ایک کے دلوں کو چھو لے گا جس کی اسکرین کسی ٹیبلیٹ جیسی ہوگی مگر فولڈ ہوکر وہ عام فون جیسا ہوجائے گا۔

ایک ڈچ بلاگ نے گلیکسی ایف کے کانسیپٹ ڈیزائن کو شیئر کیا ہے جو انتہائی متاثر کن نظر آتا ہے۔

سام سنگ کا یہ فون محدود تعداد میں بنایا جائے گا جبکہ اس کہ قیمت 2 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں