ٹرمپ کے پالیسی مشیر ڈیرن بی ٹی مستعفی


واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وا ئٹ ہائوس کے  پالیسی مشیر اور تقریر نویس ڈیرن بی ٹی سفید نسل پرستوں کی کانفرنس میں شرکت  کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد  اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈیرن بی ٹی وائٹ ہا وس میں صدر ٹرمپ کے  پالیسی مشیر اور سپیچ رائٹر (تقریر نویس) تھے۔ حالیہ دنوں  میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ ڈیرن بی ٹی 2016 میں سفید فام نسل پرستوں کی کانفرنس میں شریک ہوئے تھے۔ مذکورہ خبروں کی اشاعت کے بعد ڈیرن بی ٹی نے نسل پرستوں کی کا نفرنس میں شرکت کا اعتراف کر لیا تھا۔

وہائٹ ہاؤس نےڈیرن بی ٹی  کے استعفے کے تصدیق کی ہے لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

بی ٹی نے 2016 میں مذکورہ کانفرنس میں  مشہور سفید نسل پرست اور تارکین وطن مخالف میگزین کے وی ڈیر کے بانی ایڈیٹر پیٹر بریملو کے ساتھ ایک پینل گفتگو میں شرکت کی تھی۔

مستعفی ہونے سے پہلے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو مپں بی ٹی نے اس بات کی سختی سے تردید کی  تھی کہ وہ نسل پرست ہیں۔ اس وقت انہوں نے مذکورہ کا نفرنس میں  شرکت پر مستعفی ہونےکے مطالبے سے بھی انکار کیا تھا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جب بی ٹی نے استعفی دینے سے انکار کیا تو وائٹ ہاوس نے انہیں برطرف کر دیا۔


متعلقہ خبریں