انڈونیشیا میں زلزلے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انڈنیشیا میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک، متعدد زخمی |humnews.pk

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے لمبوک میں چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا  ہے جس سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق پہلے چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد 12 گھنٹوں میں پانچ آفٹرشاکس محسوس کیے گئے جن میں سے ایک کی شدت چھ اعشاریہ نو تھی۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے سے متعدد مکانات تباہ ہوئے اور بجلی فراہمی کا نظام بھی درہم برہم ہوا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں تصدیق کی گئی ہے کہ زلزلہ کے بعد شہریوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ہے۔

چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مقامی افراد اور سیاحوں کو گھروں سے باہر نکل کر محفوظ مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے لمبوک کے ساتھ والے جزیروں بالی اور سمباوا میں بھی محسوس کیے گئے لیکن وہاں سے کسی قسم جان و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حالیہ زلزلہ کا نشانہ بننے والے لمبوک میں دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے 400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ قبل ازیں 29 جولائی کو بھی انڈونیشیا میں زلزلہ کے سبب 17 افراد ہلاک اور سنیکڑوں کوہ پیماہ پہاڑوں پر پھنس گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں