انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی


کراچی: پاکستان کے معاشی اشاریوں میں جاری بہتری کے حالیہ سلسلے کے تحت انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 40 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کی مطابق  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر  40 پیسےکمی کے ساتھ 123 روپے 23 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی کرنسیوں کے کاروبار سے متعلق افراد کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 122  روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ مہینے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی ہو ئی تھی اور ایک ڈالر تقریبا 129 روپے کا ہوگیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ تا ہم گز شتہ دسمبر کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 21 فیصد سے ذیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں برس جنوری میں ڈالر 110 روپے کا تھا لیکن اس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی 18 کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 75۔128 روپے تک پہینچ گیا۔


متعلقہ خبریں