ملتان بورڈ نے کلاس نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا


ملتان: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ملتان نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 59.95 رہا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق رواں برس نویں جماعت کے امتحان میں 121105 طلبا وطالبات نے شرکت کی جن میں سے 72609 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

رواں برس کلاس نہم کے امتحانات کا انعقاد مارچ تا اپریل کے درمیان کیا گیا تھا۔

ملتان بورڈ میں گزشتہ برس مجموعی طور پر ایک لاکھ 14ہزار 675امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں سے 67 ہزار چار امید وار پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 58.42 فیصد رہا تھا۔


متعلقہ خبریں