لاہور بورڈ نے کلاس نہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور بورڈ: کلاس نہم کے نتائج کا اعلان ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 50.19 فیصد رہا ہے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں برس دو لاکھ 58 ہزار امیدواروں نے امتحانی عمل میں شرکت کی اور ایک لاکھ 29 ہزار طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے۔

کلاس نہم کا نتیجہ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے اور بذریعہ موبائل بھی معلوم کیا جاسکتا ہے اس کے لیے امیدوار کو اپنا رول نمبر لکھ کر 80029 پر میسیج بھیجنا ہوگا۔

لاہور بورڈ کے تحت ہونے والے کلاس دہم کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کو کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں