ریلوے خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، شیخ رشید

این اے 60 الیکشن کا التوا، شیخ رشید کی درخواست مسترد | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بطور وزیر ان کی اولین ترجیح پاکستان ریلوے کا خسارہ کم کرکے اسے ایک منافع بخش ادارے بنانا ہے۔

پیر کے روز وفاقی وزیر ریلوے کا حلف اٹھانے کے بعد شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کو ایک بہتر اور منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے وہ آرام اپنے اوپر حرام رکھیں گے۔  انہوں نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ اربوں روپے میں ہے اور اسے کم کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ  سستی ٹرینیں چلا کر غریب کو سہولت دیں گے، غریبوں کو اے سی کی سہولت دینا اور سُبک رفتار فریٹ ٹرینیں چلانا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ریلوے کا کوئی انجن یا لوکوموٹو نہ رکے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھول دیا جائے گا اور ریلوے میں جدت لائی جائے گی۔

ریلوے میں کرپشن کو مکمل طور پر ختم کر نے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اس سے پہلے بھی ریلوے کے وزیر رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں