سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز یکم ستمبر سے

سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانی بھی حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جس کے لیے یکم تا 15 ستمبر رجسٹریشن کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق منصوبہ بندی گئی۔

 

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نادار کو ہدایت کی کہ 30 اگست کو آئی ووٹنگ سافٹ ویئر کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا جائے۔

یکم یا 15 ستمبر تک بیرون ملک مقیم ایسے پاکستانیوں کو رجسٹر کیا جائے گا جن کے پاس قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) یا مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (ایم آر پی) ہو گا۔

رجسٹر ہونے والے سمندر پار پاکستانی 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ، نادرا اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ سمندرپار پاکستانی رجسٹریشن کرا سکیں۔


متعلقہ خبریں