بھارتی فوج کی بربریت دو کشمیری نوجوان شہید


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 70 برسوں سے قابض بھارتی فوج نے پیر کی صبح ضلع بارہ مولہ میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

غاصب بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو اُڑی کے علاقے کستوری میں جاری سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج کی اس بربریت پر کشمیرمیں موجود گجر اور بکروال برادری نے انڈین فورسز کو خبردار کیا ہے کہ اگر ظلم جاری رکھا گیا اور انڈین آئین کی شق 35 اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ سخت احتجاج کریں گے۔

بھارتی آئین کی شق 35 اے کے تحت جموں و کشمیر کے  مستقل رہائشوں کو مخصوص درجہ حاصل ہے۔

گزشتہ روز بھی بھارتی فوج  نے فائرنگ کر کے بارہ مولہ کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا تھا، دو دنوں میں بھارتی افواج نے کشمیرکے ضلع بارہ مولہ میں چھ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔


متعلقہ خبریں