فیڈرل بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

فیڈرل بورڈ نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ کی طرف سے بارہویں جماعت کے پری میڈیکل، انجینئرنگ، جزل سائنس، آرٹس اور کامرس گروپ کےنتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 77.41 فیصد رہا۔

بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رواں برس 59,568 طلبا و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ پہلی تین پوزیشنز میں سرکاری کالج کے طلبا نمایاں رہے، مجموعی نتائج میں بھی رواں برس طلبا نے طالبات پر سبقت حاصل کیے رکھی۔

پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن تین طلبا نے حاصل کی تینوں کا تعلق سرگودھا کے نجی کالج سے ہے۔ پنجاب کالج آف سائنس سرگودھا کے حماد سلیم ، پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معصومہ زینب  اور مومنہ ماہم نے 1058 نمبر حاصل کیے۔

پنجاب کالج آف سائنس کے طالب علم محمد معز مبشر 1057 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور ہائی ٹیک اسکول ٹیکسلا کی طالبہ ایمن گل 1053 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لے سکیں۔

انجینئرنگ گروپ میں 1049 نمبر کے ساتھ محمد احمد منصور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ان کا تعلق فوجی فاؤنڈیشن کالج راولپنڈی سے ہے۔ دوسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج آف بوائز جی ٹین کے محمد عزیر آصف نے حاصل کی جب کہ تیسری پوزیشن  پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی طالبہ بریرا سعدیہ نے 1042 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔

جزل سائنس گروپ میں 1020 نمبر کے ساتھ ایمن عامر نے پہلی پوزیشن، رابعہ سجاد نے 991 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور زنیرا وسیم  990 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کامرس گروپ میں 980 نمبر کے ساتھ بسمہ انور پہلی پوزیشن، مہران حبیب  نے 959 نمبرز کے ساتھ دوسری اور علیزہ شاہد نے 953 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں 979 نمبر کے ساتھ سانیہ امان پہلے نمبر پر، ماریہ شرافت نے 975 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور طاہر اعظم نے 968 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔


متعلقہ خبریں