’پرواز ہے جنوں‘ کو اڑان کی اجازت مل گئی


اسلام آباد: پاکستان کے مرکزی فلم سینسر بورڈ نے ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کو نشر کیے جانے کی اجازت دے دہی ہے۔

پیر کے روز سامنے آنے والے اعلان میں مرکزی سینسر بورڈ کے سربراہ دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ مکمل بورڈ کی جانب سے لیے گئے جائزہ کے بعد اردو فیچر فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے۔

Urdu Feature Film Parwaz Hai Junoon has been cleared by Central Board of Film Censors after being reviewed by Full Board.@humnewspakistan @Humtvnetwork


مومنہ اینڈ درید فلمز اور ہم فلمز کی پیشکش ’پرواز ہے جنوں‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں حمزہ عباسی، ہانیہ عامر، احد رضامیر، کبری خان، شاز خان اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کا موضوع پاک فضائیہ کے شاہینوں کی روزمرہ زندگی کو بنایا گیا ہے جس سے دیکھنے والے کو بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ پاک فضائیہ کا یونیفارم پہنے وطن کے بیٹے کن راہوں سے گزرتے ہیں۔

'پرواز ہے جنون’ کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم|humnews.pk

اپنی نوعیت کے منفرد موضوع پر مبنی اردو فیچر فلم مومنہ درید کی پیشکش ہے جب کہ فرحت اشتیاق کی لکھی کہانی کی ہدایتکاری حسیب احسن نے سرانجام دی ہے۔

پرواز ہے جنوں‘ کی ریلیز سے قبل اس کے ابتدائی شوز کے ٹکٹ بھی بکنگ کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں۔ فلم کے ٹکٹ آن لائن بکنگ کے لیے بھی پیش کیے گئے ہیں جو یہاں سے بک کیے جا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں