طالبان نے جنگ بندی کی حکومتی پیشکش مسترد کر دی


کابل: طالبان نے افغان حکومت کے طرف سے کی جانے والی جنگ بندی کی مشروط پیشکش مسترد کر دی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’ اے ایف پی‘‘ کے مطابق افغان طالبان نے حکومتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اپنے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے صرف امریکا کو ہی فائدہ ملے گا جس کی وجہ سے حملے نہیں روکے جائیں گے۔

گذشتہ روز افغان صدر نے تین ماہ کی مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کا پاکستان حکومت کی جانب سے بھی خیرمقدم کیا گیا تھا۔

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے مشروط جنگ بندی کا اعلان افغانستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریر میں کیا جسے ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا۔

اپنی تقریر میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم جنگ بندی کا اعلان کر رہے ہیں جس پر یوم عرفہ بروز پیر سے لے کر پیغمبر اسلامﷺ کے یومِ ولادت تک عمل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ طالبان بھی ان بابرکت دنوں میں جنگ بندی کا احترام کریں۔


متعلقہ خبریں