انفنکس نے عید پر اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دیں

انفنکس نے عید پر اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کر دیں

اسلام آباد: پاکستان میں اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی چینی کمپنی انفنکس نے عیدِ قرباں کے موقع پر زبردست بچت آفر کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے جنرل مینیجر ولی سوئی کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر تحائف دیے جاتے ہیں اور خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ اس موقع  کی مناسبت سے انفنکس اپنے پاکستانی صارفین کے لیے شاندار بچت آفر پیش کر رہا ہے۔

سوئی نے کہا کہ عید کے پر مسرت پوقع پر انفنکس نے اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز پر دو ہزار روپے تک کی کمی کا اعلان کیا ہے، اس شاندار آفر کے ساتھ ہم  اپنے صارفین کی عید اور یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

آفر کے مطابق 4GB ریم  اور  64GB روم  والا انفنکس نوٹ  5 اپنی پرانی قیمت 27,999 روپے سے کم ہو کر 25,999 روپے میں دستیاب ہے جبکہ انفنکس ہاٹ 6 پرو 1000 روپے کمی کے بعد 21,500  روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح 16GB روم  اور 2GB ریم والے انفنکس اسمارٹ2 کی قیمت 16,500 سے کم کر کے  15,500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ یہی فون 3GB ریم  اور 32GB روم کے ساتھ  19,600  کی پرانی قیمت کے بجائے 18,500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے جنرل مینیجر کا کہنا ہے کہ تمام فونز انفنکس ملک بھر میں قائم کردہ سیلز سینٹرز پر دستیاب ہیں۔


متعلقہ خبریں