شوکت یوسفزئی خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان مقرر

حکومتی وزیر کا عوام کو ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ

فوٹو: فائل


پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کو خیبرپختونخوا ( کے پی ) حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

خیرپختونخوا حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کے احکامات پر انہیں حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

شوکت یوسف زئی پی کے 23 شانگلہ سے  17 ہزار 399 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد راشد خان نے 15 ہزار 533 ووٹ لیے تھے تاہم خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے انتخابات کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے خلاف شوکت یوسفزئی نے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 23 شانگلہ کے حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86 ہزار 698 ہے لیکن 25 جولائی کو عام انتخابات میں پولنگ کے دن 3 ہزار 505 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیے تھے جو کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف ہے۔

اس حلقے میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہونے کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن بنایا گیا تھا۔

کمیشن کی سماعت پر درخواست گزار اور کامیاب امیدوار کی طرف سے کوئی بھی کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں