گستاخانہ خاکے، پاکستان کا ہالینڈ سے احتجاج


اسلام آباد: ہالینڈ کی جانب سے متنازعہ خاکے شائع کرنے پر دفتر خارجہ نے ہالینڈ کے قائم مقام سفیر کو طلب کرلیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہالینڈ کے قائم مقام سفیر کو وفاقی کابینہ کے احتجاج اور فیصلے سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ ہالینڈ میں تعینات پاکستانی سفیر کو وہاں کی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دفترخارجہ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوبین کو بھی متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کو خط بھی لکھ دیا ہے جبکہ گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ سربراہ اجلاس کے موقع پر اور او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس مسئلے کو ہالینڈ حکومت اور عالمی فورمز پر اجاگر کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں