روس میں فوجی مشقیں، پاکستان اور بھارت بھی شریک

شنگھائی تعاون تنظیم کی فوجی مشقوں کا آغاز 22 اگست سے


اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  کے بینر تلے امن مشقیں 22 اگست سے مغربی وسطی روس کے شہر شیلیا بنسک میں شروع ہوں گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ان مشقوں میں پہلی بار پاکستان اور بھارت  کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔

مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان کا 80 فوجیوں پر مشتمل دستہ کل روس روانہ ہوگا جبکہ بھارت کی جانب سے تقریبا 200 فوجی امن مشقوں میں حصہ لیں گے۔

روس کے مرکزی فوجی ڈسٹرکٹ پریس آفس کے مطابق ان مشقوں میں چینی فوج کے 100 سے زیادہ جنگی ہتھیار شامل ہوں گے جبکہ 700 فوجی اہلکار حصہ لیں گے۔

اس کے علاوہ ایس سی او کے رکن ممالک روس، جمہوریہ کرغیزستان، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے فوجی دستے بھی حصہ لیں گے، امن مشقیں ایس سی او کے چین میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے تین ماہ بعد منعقد ہو رہی ہیں۔

ان مشقوں کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ مشقیں 10 روز جاری رہیں گی۔


متعلقہ خبریں