مودی نے مذاکرات کی دعوت نہیں دی، بھارتی دفتر خارجہ


نئی دہلی: بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ ممکن نہیں، پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بھارتی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اس سے قبل پاکستان کے نو منتخب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط بھیجا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں، دونوں ممالک کو حقائق سامنے رکھ کر چلنا ہوگا، بھارت سے تسلسل کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ہے جسے مل کر حل کرنا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو کہنا چاہوں گا کہ مذاکرات کے سوا مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں