ناٹنگھم ٹیسٹ کا تیسرا روز، بھارت کا پلڑا بھاری

ناٹنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کے اختتام پر بھارت کا پلڑہ بھاری


ٹرینٹ برج: ناٹنگھم ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 521 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنا لیے ہیں، ایلیسٹر کوک 9 جبکہ جیننگز 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

میزبان ٹیم کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے اب بھی 489 رنز درکار ہیں، اگر برطانیہ کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو یہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا، دوسری صورت میں بھارت کو حالیہ ٹیسٹ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل ہوجائے گی ۔

اس سے قبل بھارت نے اپنی دوسری اننگز 352/7 پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ کپتان ویرات کوہلی پہلی اننگز میں 97 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے تاہم دوسری اننگز میں وہ سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے 103 رنز بنائے، ان کے علاوہ پجارا نے 72 بنائے جبکہ پانڈیا 52 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

بھارت کے پہلی اننگز کے 329 رنز کے جواب میں انگلینڈ کھیل کے دوسرے روز صرف 161 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی، جوز بٹلر 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں