برطانوی وزیر خارجہ روس پر برس پڑے


واشنگٹن: نو جولائی 2018 کو برطانیہ کے وزیر خارجہ منتخب ہونے والے جرمی ہنٹ امریکہ کے پہلے دورہ پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی دورے کے دوران سنٹر فار پیس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے روسی صدر پیوٹن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ روس نے دنیا کو ذیادہ خطرناک جگہ بنا دیا ہے۔ جرمی ہنٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ روس پرمزید معاشی پابندیاں عائد کریں۔

واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آن لائن الیکشن نظام اور سوشل میڈیا میں کی جانے والی سیاسی تشہیر پر بھی کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ کیا، مزید برآں انھوں نے نیٹو حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ روس کے کیمیائی ہتھاروں کے استعمال اور غیر ملکی علاقوں میں حملے کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کرے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے  یورپی یونین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوربی یونین اس امر میں امریکی انتظامیہ کا ساتھ دے اور روس پر مزید کڑی پابندیاں لگائے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بدھ کی گفتگو میں جرمی ہنٹ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے بارے میں اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ شام اور یمن میں امن کی صورتحال پر بات جیت کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں