روس کو امریکا میں قید شہری سے ‘غیرانسانی’ سلوک پر تشویش


واشنگٹن: روس نے امریکا میں قید اپنی شہری ماریہ بیوٹینا سے مبینہ غیرانسانی سلوک پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی اہلکار جیل میں قید روسی شہری سے ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیزسلوک کر رہے ہیں۔

واشنگٹن میں مقیم 29 سالہ ماریہ بیوٹینا کو رواں برس جولائی میں امریکی حکام نے روس کی ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ امریکہ میں روس کے سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماریہ کو جیل میں  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

روس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیوٹینا کے ساتھ ظالمانہ،غیرانسانی اورتوہین آمیز سلوک کیا جا رہا ہے۔  ماریہ کو 12 گھنٹے تک ایسی جگہ رکھا گیا جہاں روشنی تک نہ تھی،کھانا بھی نہیں دیا گیا۔

امریکہ نے برٹینا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روسی ایجنٹ ہے اور امریکی شہریوں سے مراسم قائم کرکے سیاسی گروپوں میں شامل ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

جاسوسی کے الزام میں قید برٹینا نے اپنے اوپرعائد الزامات کی تردید کی ہے۔ بر ٹینا کا کیس جو کہ روس کے مطابق من گھڑت اور سیاسی محرکات پر مبنی ہے امریکہ اور روس کے درمیان حالیہ کشیدگی کے اسباب میں تازہ ترین اضافہ ہے۔

روسی سفارتخانے کے بیان کے مطابق برٹینا کو اتوار کے روز بغیر کسی پیشگی اطلاع واشنگٹن کی جیل سے ورجینیا کی جیل میں منتقل کر دیا گیا اور ان کے ذاتی سامان کو ضبط کر لیا گیا۔


متعلقہ خبریں