لاہور ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام میں ناکام

لاہور ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام میں ناکام | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک معاملات کی ذمہ داری لاہورٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے جس کا ثبوت حادثات کے باعث شہر میں شرح اموات کا بڑھنا ہے۔

رواں ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے دوران لاہور میں 3514 حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 21 افراد لقمہ اجل بنے اور 3621 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں 1623 افراد خوش قسمتی سے بچ تو گئے لیکن تاحال ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔

لاہور میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 3541 میں سے 2284 حادثات صرف موٹر سائیکل سواروں کو پیش آئےہیں۔

ایس پی سٹی ٹریفک پولیس نے حادثات کی وجہ ڈرائیورز کی غفلت کو قرار دیا ہے۔ آصف صدیق کےمطابق زیادہ تر لوگ ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آصف صدیق، ایس پی سٹی ٹریفک کا کہنا تھا کہ شہری لین کے قوانین کی پاسداری کریں، ٹریفک پولیس کے اسٹاف کے ساتھ تعاون کریں اور سڑکوں پر احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے چلیں تو ان حادثات میں کمی واقع ہو گی۔

ٹریفک حادثات کےاعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے واضح ہے کہ شہری اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، یہی وہ طریقہ ہے جس سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں