آج سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کو سراہنے کا دن، عمران

آج سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کو سراہنے کا دن، عمران | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کو سراہنے کا دن ہے۔

دہشتگردی کے متاثرین کا عالمی دن پہلی بار منایا جا رہا ہے، اس موقع پر جاری پیغام میں عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں تکلیف پہنچنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی اداروں کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعوام کے تحفظ کیلئے بے پناہ قربانیاں دینے والوں کا دن ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اے پی ایس پشاور حملے کے متاثرین کو اپنے خیالات اور دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، ایے پی ایس حملے کے 130 شہداء کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

ملکی عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نقصانات کے باوجود ہمارا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم پختہ ہے۔

دہشت گردی کے عفریت سے متاثر ہونے والوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مل کر دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کیلیے اقدامات کرے، حکومت پاکستان نے متاثرین کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عارضی نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کی گئی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور لواحقین کی مالی معاونت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں عالمی برادری کے ساتھ ہے، دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کیلیے اقدامات کرنے کا اعادہ کر تے ہیں۔


متعلقہ خبریں