پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے، امریکی ڈومور


واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر خارجہ  برائے جنوب اوروسط ایشیا ایلس ویلز نے ڈومور کا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر واپس لائے پا واپس افغانستان دھکیلے ۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ طالبان کےخلاف موثراقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کےاستحکام میں پاکستان کو اہم کردارادا کرنا ہے۔

ایلس ویلز نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ طالبان پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کامزہ نہ لیں۔

انہوں نے کہا امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہے، افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے یہ وقت ہےکہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں، امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات  میں بہتری کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا آئندہ ماہ اپنے دورہ جنوبی ایشیاء کے دوران پاکستان آنے کا بھی امکان ہے۔ امریکی وزیر خارجہ 6 ستمبر کو بھارت سمیت خطےکا دورہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں