حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی، کیپٹن صفدر کی طبیعت ناساز

حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی، کیپٹن صفدر کی طبیعت ناساز | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور جیل میں قید مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو دل کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں منتقل کیا گیا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل کی تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کیا گیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دل اور بائیں بازو میں شدید تکلیف رہی ہے۔

قبل ازیں اسی ادارے میں حنیف عباسی کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے جس کے بعد معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ایفیڈرین کوٹہ کیس میں سزایافتہ ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو گھٹن اور سانس رکنے کی تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی عمر قریشی کے مطابق حنیف عباسی کو کچھ عرصہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز اسپتال لائے جانے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں