لاہور میں نماز عید کے اجتماعات کے اوقات


لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی کل 22 اگست بروز بدھ عیدالاضحی منائی جا رہی ہے۔ عید کے روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل نمازعید پڑھی جائے گی جس کے لیے لاہور کی مرکزی اور نمایاں مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوں گے۔

ذیل میں مختلف عید گاہوں اور مساجد کے ناموں کے ساتھ نمازعید کے اوقات دیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں نماز عید کے اوقات:

صبح 5:45 بجے:
جامع مسجد شیخ سالم لنک روڈ ماڈل ٹاون مولانا عبد الغفور سرور

صبح 6:00 بجے:
جامع مسجد احسان امیر معاویہ نزد دارلامان راج گڑھ، مفتی انیس احمد

صبح 6:30 بجے:
جامع اشرفیہ مولانا قاری ارشد عبید
جامع مسجد توحید بی بلاک فیز تھری لنک روڈ ماڈل ٹاؤن مفتی غلام مرتضیٰ
جامع مسجد نجم العلوم 872 این پونچھ روڈ سمن آباد مولانا فہیم الحسن تھانوی
جامع مسجد نیاز چوک کھاڑک سٹاپ ملتان روڈ مولانا مجیب الرحمن انقلابی
مدینہ مسجد قینچی امرسدھو نزد پیکجز فیکٹری مولانا حافظ عبد الشکور حقانی
جامع مسجد میراں شاہ زنجانی

صبح 6:45 بجے:
جامع مسجد کبری نیو سمن آباد مولانا عاصم مخدوم
دارالعلوم مدینہ رسول پارک ایچ بلاک سبزہ زار سکیم ملتان روڈ مولانا محب النبی

صبح 7:00 بجے:
مسجد شہداء قاری محمد یونس
جامع منظوراسلامیہ مولانا اسد اللہ فاروق
جامعہ محمدیہ قاسمیہ بالمقابل پیکجز مال مولانا حافظ اشرف گجر
جامع مسجد خضراء سمن آباد مولانا عبدالروف فاروقی
جامع مسجد باب الجنت اتاترک بلاک گارڈن ٹاون مولانا توصیف عباسی
جامع مسجد مدینہ لاری اڈہ مولانا عبد الودود شاہد
جامع مسجد ججز کالونی فیز ون ٹھوکر نیاز بیگ مولانا محمد خان
جامع مسجد سیدنا علی المرتضیٰ فضل پورہ کوٹ عبد المالک مولانا عبداللہ مظہر
جامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسین
جامع مسجد وزیرخان
جامع مسجد دربار حضرت موج دریا
مسلم مسجد لوہاری گیٹ اور جامعہ نعیمیہ میں نماز عید الاضحی 7  بجے ہوگی۔

صبح 7:30 بجے
جامع مسجد دربارحضرت شاہ جمال
جامع مسجد دربار حضرت میاں میر
جامع مسجد دربارحضرت شاہ کمال
جامع مسجد دربارحضرت شاہ عنائیت لاہوری
جامع مسجد پیر مکی
بیرون شیرانوالہ باغ میں نماز عید کی امامت مولانا اجمل قادری کریں گے
جامع مسجد دالگراں چوک میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی
جامعہ المنہاج ماڈل ٹاون اور ٹاون شپ
جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن
ادارہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن

صبح 8:00 بجے 

جامع مسجد منصورہ میں سینٹر سراج الحق نماز عید پڑھائیں گے۔
بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ جامعہ مسجد میں نمازعید کا اجتماع صبح 8 ہوگا۔


متعلقہ خبریں