ایشین گیمز: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے دی


جکارتہ: پاکستان نے 18 ویں ایشین گیمز کے ہینڈبال ایونٹ میں انڈونیشا کو شکست دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں  ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے ہا ف کے اختتام تک  پاکستان  نے 12 گول کیے جب کہ انڈونیشیا دس گول کرنے میں کامیاب رہا۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے زیادہ بہتر کھیل پیش کیا اور16 گول کیے جب کہ انڈونیشیا نے13 گول کیے۔ میچ کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 28 گول اور انڈونیشیا کا 23 گول رہا۔

پاکستان اس وقت گروپ تھری میں تیسری پوزیشن  پر ہے۔ پہلی پوزیشن پر چائنیز تائپے اور دوسری پوزیشن پر بھارت موجود ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اگست کوپاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے مدمقابل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں