پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشنل ٹیموں کے شیڈول کا اعلان


لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منگل کے روز عید کے تینوں دنوں کے لیے اپنی آپریشنل ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ادارے کا عملہ تینوں دن تین شفٹوں میں کام کرے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق اتھارٹی کی آپریشنل ٹیمیں عید کے تینوں دن تین شفٹوں میں کام کریں گی۔ عید کے موقع پر ٹیمیں لاہور ویسٹ کمپنی اور بلدیہ عظمیٰ کیساتھ مل کر ملاوٹ مافیا کے خلاف کام کریں گے ۔

ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی  آصف بلال لودھی کے مطابق اتھارٹی کی ٹیمیں ناقص اشیاء خوردونوش کے علاوہ جانوروں کی الائشیں اکٹھی کرنے والوں پر بھی کڑی نظر رکھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا عیدالاضحٰی پر بڑے پیمانے پر آلائشیں جمع کرتی اور جمع کی گئی آلائشوں سے عید کے بعد کوکنگ آئل تیار کیا جاتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق عید پر جمع کی گئی آلائشوں سے ہزاروں لیٹر مضر صحت تیل تیار کر کے اسے استعمال شدہ تیل میں شامل کیا جاتا ہے۔استعمال شدہ تیل کو دوبارہ پیک کر کے مختلف برانڈز کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ ملاوٹ شدہ تیل صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔

آصف بلال لودھی نے کہا کہ پنجاب فود اتھارٹی ہر سال عید کے دنوں میں ان عناصر کے خلاف کارروائی کرتی ہے جو اس عید پر بھی جاری رکھی جائے گی۔


متعلقہ خبریں