’پرواز ہے جنوں‘ کا اسلام آباد میں پریمیئر



اسلام آباد: فلم “پرواز ہے جنون” کا پریمیئر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے ہم نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) درید قریشی کا کہنا تھا کہ یہ ایک مکمل فیملی فلم ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر پاکستان بھر میں ریلیز کی جانے والی اردو فیچر فلم ’پرواز ہے جنوں‘ کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے درید قریشی نے کہا کہ یہ فلم لڑائی اور ایکشن پر مبنی نہیں ہے۔

فلم کی کاسٹ کا تعارف کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلم میں پاکستان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

'پرواز ہے جنون’ کے ٹریلر کی سوشل میڈیا پر دھوم|humnews.pk

’پرواز ہے جنوں‘ کی تیاری کے مراحل کا ذکر کرتے ہوئے درید قریشی نے کہا کہ اسے بنانے میں انتھک محنت کی گئی ہے۔

پریمیئر کی تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ اور ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی بھی شریک رہیں۔ فلم میں پہلی بار ایک خاتون پائلٹ کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پرواز ہے جنون کے رنگا رنگ پرئیمیر میں فلم شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔

بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے سنے گولڈ پلیکس میں منعقد کیے جانے والے پریمیئر میں فلم نشر کیے جانے سے قبل قومی ترانہ کی دھن بجائی گئی۔

حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، احد رضا میر، شاز خان، کبری خان سمیت متعدد فنکاروں کی عمدہ کارکردگی پر مبنی فلم کے کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔ حسیب احسن نے ہدایتکاری کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

مومنہ درید کی پیشکش ’پرواز ہے جنوں‘ ہم فلم اور مومنہ اینڈ درید پروڈکشز کا منصوبہ ہے جس میں پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کی روزمرہ زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں