لبنان کا تاریخی تہوار دھوم دھام سے شروع


بیروت: لبنان کے قدیم ترین شہر بیبلوس(جبیل) میں سالانہ تاریخی تہوار کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے آئے فنکاروں نے حصہ لیا۔

تہوار میں شریک فنکاروں نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکا کے سامنے اپنے مخصوص فنون کا مظاہرہ کیا۔
بیبلوس فیسٹیول میں لبنان کی نمائندگی کرنے والے فنکاروں نے رقص کے مختلف نمونے پیش کیے جس کے ذریعے لبنان کے تاریخی واقعات اور ثقافت کے خوبصورت رنگ اجاگر کیے گئے۔


اسی طرح دنیا بھر سے آئے فنکاروں نے شاندار اور منفرد پرفارمنس کے ذریعے شائقین کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔

اس تہوار کے لیے ہر سال لبنان کے تاریخی شہر کی کسی مخصوص جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے اور فیسٹول کو کسی خاص موضوع  سے جوڑ کر اس جگہ کی سجاوٹ کی جاتی ہے۔

بیبلوس فیسٹیول کو منقعد کرانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے ہر سال ماضی اور حال کے فن کو یکجا کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔

یہ تہوار ہر سال تاریخی واقعات کو یاد رکھنے کے لیے لبنان کے شہر جبیل میں منعقد کیا جاتا ہے، جُبیل بیروت سے 26 کلومیٹر شمال میں بحیرہ روم کے کنارے واقع ہے اور ماہرین کے مطابق اس کا شمار علاقے کے قدیم ترین شہروں میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں