عید کے مزیدار پکوانوں کے ساتھ احتیاطی تدابیر


اسلام آباد: عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور مسلمانان پاکستان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے بدھ 22 اگست کو جانوروں کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

قربانی کے ساتھ ہی لوگوں کے کھانے پینے کے مزیدار مینو بھی تیار ہیں، گھر کی خواتین نے قربانی کے گوشت سے بننے والی تمام ڈشز کا پلان بنا لیا ہے اور اگر نہیں بنایا تو یہ فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

ماہرین صحت بتاتے ہیں ہ عید الاضحی کی اس موسم میں آمد اور قربانی کے گوشت سے پکنے والے پکوان کے صحت پر کیا اثرات ہوں گے؟ اور اس عید پر کیا احتیاطی تدابیر کی جائیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اچانک گوشت کی زیادہ مقدار استعمال کرنے اور بد پرہیزی سے آپ بیمار بھی ہو سکتے ہیں اور ذیادہ چٹ پٹے کھانوں سے آپ کو صحت کے حوالے سے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عید پر زیادہ مرچ مصالحوں کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے معالجین کا کہنا ہے کہ عید پر گوشت کے استعمال کے ساتھ سلاد اور پانی کا وافر مقدارمیں استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ مقدار میں گوشت کے استعمال کے ساتھ سبز چائے کا استعمال کریں۔ گرین ٹی کے پینے سے نظام انہضام درست رہتا ہے اور طبیعیت بوجھل محسوس نہیں ہوتی۔

معالجین کی جانب سے بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کے مریضوں کو بیف کے استعمال سے متعلق احتیاط تجویز کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں