افضل حیدر پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین بن گئے


اسلام آباد: جسٹس (ر) افضل حیدر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے منصب سے دو دن قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔

پی سی بی کے آئین کے تحت چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر ازخود چیئرمین بن جاتا ہے۔

نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عید کی تعطیلات کے بعد گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا۔

 


پاکستان کرکٹ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جن کی جانچ پڑتال ہوگی جس کے بعد چار ہفتے کے اندر الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

 


الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا منصب سنبھال لیں گے۔


متعلقہ خبریں