ایپل اس سال کم قیمت ’میک بک‘ ریلیز کرے گا

ایپل کا کم قیمت ‘میک بک’ اس سال ریلیز ہوگا


کیلی فورنیا: امریکہ کی سب سے بڑی الیکٹرونکس اشیا ساز کمپنی ’ایپل‘ نے رواں سال کے آخر میں کم قیمت میک بک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

عریبین بزنس نامی ویب سائٹ نے ایپل کمپنی میں موجود اپنے ذرائع  کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ میک بک مِنی کا ڈیزائن حال ہی میں متعارف کرائے گئے میک بک ایئر جیسا ہو گا لیکن اس کی اسکرین کے آس پاس باریک بیزلز ہوں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس لیپ ٹاپ کی اسکرین 13 انچ کی ہوگی جبکہ اس کی تیاری میں ایپل کی دوسری مصنوعات کی طرح یائی ریزولیوشن ‘ریٹینا’ ڈسپلے استعمال کیا جائے گا۔

$1000 کی قیمت والا میک بک ایئر ایپل کا واحد لیپ ٹاپ ہے جس میں ہائی ریزولوشن اسکرین استعمال نہیں کی گئی تھی، 2015 میں 12 انچ کی اسکرین والے میک بک میں یہ سہولت تو موجود تھی مگر اسکی ابتدائی قیمت (1300$) ہونے کی وجہ سے اسے صارفین میں زیادہ پزیرائی نہیں مل سکی۔

پے درپے ہونے والے خسارے کو پورا کرنے کے لیے ایپل کمپنی اب ایک کم قیمت میک بک متعارف کرانے کا سوچ رہا ہے، ایپل کے ترجمان بل ایوانز اس خبر پر تبصرہ کرنے سے گریزاں ہیں۔


متعلقہ خبریں