قربانی کا اونٹ رسی تڑوا کر بھاگ نکلا

قربانی کا اونٹ رسی تڑوا کر بھاگ نکلا

فیصل آباد: فیصل آباد میں صحرائی جہاز کو اپنے ساتھیوں کی یاد نے ستایا تو اس نے اپنے نئے مالک کے گھر جانے سے انکار کر دیا اور رسی تڑوا کر اسی مویشی منڈی کی طرف بھاگ پڑا جہاں سے اسے خریدا گیا تھا۔

اونٹ کو ایک شخص نے قربانی کے لیے دو لاکھ روپے میں مویشی منڈی سے خریدا اور اس لے کر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوا تو اونٹ بدک گیا اور اپنی جگہ سے ہلنے سے انکار کردیا۔

اونٹ کے مالک نے اسے گھر لے جانے کے لیے ہر ممکن جتن کیے مگر اس کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں اور اونٹ اپنی جگہ پر ہی جما رہا اور کہیں جانے پر تیار نظر نہ آیا۔

ایک مرحلے پر اونٹ نے اپنی ضد تو چھوڑ دی لیکن وہ مالک کے گھر جانے کے بجائے واپس مویشی منڈی کی طرف بھاگ نکلا جہاں اسے بڑی مشکل سے قابو کر کے واپس لایا گیا۔

 

 

عید الاضحیٰ پر اکثر ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کہیں جانور غصہ کر جاتے ہیں تو کہیں اپنے سابقہ مالک کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتے۔

 


متعلقہ خبریں