صدارتی انتخاب: ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کی حمایت کا عندیہ

فوٹو:فائل


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دماغ سے زیادہ دل کہتا ہے کہ دن تبدیل ہونے والے ہیں، ہم نے تحریک انصاف کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا تھا اب بھی نہیں کریں گے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات کے لئے ووٹ مانگنے آئے تھے مگر دیگر معاملات پر بھی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے، ہم تمام اراکین قومی اسمبلی کی بات سن کر معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

 

 

عارف علوی نے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم سے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں اور آپ کے ساتھ ہی چلیں گے، ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے، انہوں نے بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات اور وساٸل دینے کی بات کی۔

ڈاکٹرعارف علوی جب وفد کے ہمراہ متحدہ کے عارضی مرکز پہنچے تو فیصل سبزواری ، سید امین الحق اور کشور زہرہ نے ان کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔


متعلقہ خبریں