جنرل قمر جاوید باجوہ کی قوم کو عید کی مبارکباد

قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افواج پاکستان کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ پر مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ کے ذریعے افواج پاکستان کی طرف سے ہم وطن پاکستانیوں کے لیے عید پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دعا کی ہے کہ اللہ پاکستان کو امن اور ترقی عطا فرمائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ اسٹاف، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

آرمی چیف نے سعودی عرب میں حج کا فریضہ ادا کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


متعلقہ خبریں