کمیشن نہیں بنایا تو احتجاج کریں گے، رانا ثناءاللہ

فائل فوٹو


فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا گیا ہے، اگر اپوزیشن کے مطالبے پر کمیشن نہیں بنایا گیا تو احتجاج کریں گے۔

فیصل آباد میں عید کی نماز ادا کرنے کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ’ ووٹ چور’ وزیر اعظم نے متحدہ اپوزیشن کے مطالبے پر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن نہیں بنایا تو احتجاج کریں گے۔ اگر 30 دن کے اندر دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئیں تو پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔

مسلم لیگ نون کے رہنمانے کہا کہ نواز شریف عید کے موقع پر جیل میں ہیں اور پوری قوم کو اس کا افسوس ہے نواز شریف کو سازش کے تحت سزا دی گئی۔ ملک میں اس وقت عدم استحکام کی صورت حال ہے۔

عمران خان پر تنقید کر تے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس انسان کو خاتم النبیین پڑھنا نہیں آتا وہ ختم نبوت کا ہیرو بنا پھرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مذہبی منافقت کو بھی سائیڈ پر نہیں رکھا گیا اور مذہبی منافرت پھیلانے سے بھی گریز نہیں کیا گیا جو کہ افسوس ناک ہے۔

ثناءاللہ نے کہا کہ 25 اگست کو متحدہ اپوزیشن بڑی میٹنگ کرے گی اور عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا موقف ہے کہ دھاندلی کے ایشو کو اگے لے کرجائیں گے۔ عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات نوازشریف نے خود ادا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی طور پر ابھی کنٹینر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں