سندھ میں عید پر گیس اسٹیشن کھلے رکھنے کا اعلان

سندھ میں عید پر گیس اسٹیشن کھلے رکھنے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: سندھ میں قدرتی گیس کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ عید کے موقع پر سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں پر گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

بدھ کی صبح سامنے آنے والے اعلان میں سوئی گیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھیں جائیں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اب سی این جی اسٹیشنز آئندہ ہفتے نئے شیڈول کے مطابق 24 اگست بروز جمہ کو صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں