جانور کون ذبح کرے؟ لڑائی پانچ جانیں لے گئی

جانور کون ذبح کرے؟ لڑائی پانچ جانیں لے گئی | urduhumnews.wpengine.com

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں قربانی کا جانور ذبح کرنے کے معمولی تنازعہ پر ہونے والی لڑائی پانچ جانیں لے گئی۔

مردان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طورو نامی علاقے میں پیش آنے والے واقعہ میں خان غالب اور نوشیر گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس سے پانچ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں راہگیر بھی شامل ہیں۔

عید کے روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔

معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ قربانی کے دوران تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ فریقین اکٹھے قربانی کر رہے تھے، اس دوران ہونے والی تکرار کے بعد بات بگڑ گئی۔

ناخوشگوار واقعہ میں نشانہ بننے والے زخمیوں اور نعشوں کو ایم ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں