عید کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز کے خوبصورت پیغامات

عید کے موقع پر پاکستانی کرکٹرز کے خوبصورت پیغامات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: عید الاضحی کے موقع پر جہاں ہر ایک دوسروں کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتا ہے وہیں پاکستان کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی خوبصورت پیغامات دیے ہیں۔

سابق کرکٹر اور موجودہ کرکٹ تبصرہ نگار رمیز راجہ نے تمام امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بھی عید الاضحٰی کے موقح پر سب کو مبارک باد دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے تمام لوگوں کو عید کی مبارک باد دی اور انسانیت کا خیال رکھنے کی تلقین بھی کی۔ برطانیہ میں موجود سابق اسپنر سقلین مشتاق نے سب کے لئے پیار اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں سب کی سلامتی کی دعا کی جب کہ اسد شفیق نے دعا کی کہ سب کی نیکیاں قبول ہوں۔

پاکستان ٹیم کے بالنگ کوچ اظہر محمود نے اپنے اور اہل خانہ کی طرف سے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اپنے ٹویٹ میں تمام امت پر رحمتوں کی بارش کی دعا کی۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز بابر اعظم نے تمام لوگوں کو سنت ابراہیمی کے موقح پر اپنے علاقوں کو صاف رکھنے کی تلقین کی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی جب کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر جنید خان نے بھی تمام امت مسلمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان خواتین ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے دیوسائی کی تصویر لگا کر اپنے ملک کی خوبصورتی کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں