ایشین گیمز: پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا

کبڈی ورلڈکپ کا تیسرا روز، بھارت، آسٹریلیا اور جرمنی کامیاب

فوٹو: فائل


جکارتہ: انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے کبڈی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے مدمقابل جاپانی ٹیم کو تقریبا دوگنا مارجن سے شکست دے ڈالی۔

ایشین گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان کو اس وقت کامیابی نصیب ہوئی جب قومی ٹیم نے جاپان کو 14 کے مقابلہ میں 25 پوائنٹس سے شکست دے دی۔

براعظم ایشیاء کے مختلف ملکوں کے دستے ایشین گیمز میں شریک ہیں جہاں وہ سونے اور کانسی کے تمغے جیت کر اپنے ملک کا نام نمایاں کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

ایشین گیمز میں شریک پاکستانی دستے کے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ریسلنگ، کبڈی اور دیگر کھیلوں میں کامیابی حاصل کرے گا۔

قبل ازیں طویل عرصہ بعد کسی عالمی ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی فٹبال ٹیم اپنے اولین تین میچوں میں سے دو میں ناکام ہو کر پہلے راؤنڈ میں ہی وطن واپس آ گئی تھی۔

ایشین کھیلوں میں شریک پاکستانی دستے نے ہینڈ بال اور والی بال کے میچز میں مخالف ٹیموں کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں