لسبیلہ کے قریب ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی

لسبیلہ کے ساحلی علاقے میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی

لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں ڈوبنے والی بدقسمت کشتی کے دو ملاحوں کی لاشیں مل گئی، جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

فشریز ذرائع کے مطابق ایک ملاح بچا لیا گیا ہے جبکہ 13 ماہی گیروں کے ہور کے کنارے پر موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

فشریز ذرائع کا کہنا ہے کہ ہور کے کنارے سمندر میں شدید پانی کی لہریں ہیں جس سے ریسکیو میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، محکمہ فشریز نے ماہی گیروں کو واپس لانے کے لیے اپنی بوٹ روانہ کر دی ہے۔

حادثہ سے متعلق سامنے آنے والی ابتدائی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں 23 ماہی گیر سوار تھے


متعلقہ خبریں