پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوشگوار ہونے کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

ساہیوال شہر اور اس کے گردونواح میں بارش ہوتے ہی شہریوں کے چہروں پر رونق آ گئی اور عید کا لطف دوبالا ہو گیا، بچے اور بڑے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسی طرح گوجرانوالہ شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں بھی آسمان پر بادل چھا گئے اور بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

سانگلہ ہل شہر میں ہر طرف کالے بال چھا گئے ہیں جس کی وجہ سے موسم سہانا ہو گیا ہے۔ گرمی کی شدت سے گھبرائے ہوئے شہری بھی باہر نکل کر خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے مزید شہروں سے بھی بادلوں اور رم جھم کی اطلاعات ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے ان کی عید کا لطف دوبالا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں