آئی جی خیبرپختونخوا کا حساس چیک پوسٹس کا دورہ


کوہاٹ: انسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی پی) خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی بہادر فورس پر فخر ہے جس کے جوانوں نے جان پر کھیل کر امن بحال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنی صلاحیتیں محکمہ پولیس کی نیک نامی کے لیے بروئے کار لائیں، آئی جی پی نے شہر کے چاروں اطراف موجود پولیس کی حساس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا اور پولیس اہلکاروں میں عیدی اور مٹھائی تقسیم کی۔

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، 1600 سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پولیس کی ان قربانیوں کے باعث اس صوبے میں امن ممکن ہو پایا ہے۔

کے پی پولیس کو جس طرح سیاسی مداخلت سے پاک کیا گیا ہے اس کی ہر طرف سے تحسین ہوئی ہے، پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اس صوبے کی پولیس کو بھی خیبرپختونخوا کے ماڈل پر چلانے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں