وزیراعلی پنجاب پولیس کے جوانوں میں گھل مل گئے


 

 

لاہور: نومنتخب وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار عید نماز کی ادائیگی کے بعد ‏ راستے میں اپنی گاڑی سے اتر کر سڑک کے کنارے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور شہریوں سے عید ملنے لگ گئے۔

وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر پولیس کے جوانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ریس کورس پارک کی عید گاہ میں نمازپڑھی اور نمازکے بعد لوگوں میں گھل مل گئے، شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں اور عید کی مبارک باد بھی دی۔

اس سے قبل وہ عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کے بعد یتیم بچوں کے ادارے دارالشفقت بھی گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی لانے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا کیونکہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹیاں ختم ہوتے ہی بریفنگ کا سلسلہ شروع کریں گے اور عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے کام کریں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں