پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرٹ چلے گا، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرٹ چلے گا، احسان مانی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کے نامزد رکن احسان مانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پی سی بی میں میرٹ پر عمل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ گورننگ بورڈ کے دیگر ارکان سے رابطے کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ چیئرمین کے انتخاب میں تمام ارکان ان کا ساتھ دیں گے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ اگر وہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہو گئے تو عمران خان کی توقعات پر پورا اتریں گے، انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں اب میرٹ کا راج ہو گا۔

ملاقات میں پاکستان کے کرکٹ بورڈ کے مختلف معاملات زیربحث آئے۔

اس سے قبل عمران خان نے احسان مانی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کر کے انہیں چیئرمین کرکٹ بورڈ کے لیے نامزد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

احسان مانی آئی سی سی کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں اور وہ عمران خان کے قریبی دوست شمار ہوتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں