لاہور میں جانوروں کی آلائشیں، کئی جگہ تعفن پھیل گیا

لاہور میں جانوروں کی آلائشیں، کئی جگہ تعفن پھیل گیا

لاہور: عیدالاضحیٰ کے پہلے روز شہر میں جگہ جگہ جانوروں کی آلائشوں کے انبار لگ گئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کے باعث تعفن پھیلنے لگا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کے گلی محلوں اور بازاروں میں پڑی آلائشوں کی وجہ سے عید کے تہوار کی خوشیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ابر رحمت بھی زحمت بن گیا ہے اور بروقت آلائشیں نہ اٹھانے کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔

اگرچہ انتظامیہ نے حسب معمول بہت دعوے اور وعدے کیے لیکن کسی قسم کے عملی اقدامات نظر نہیں آئے، مختلف علاقوں میں بدبو پھیلی ہوئی ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے ملازمین کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے وہ پوری کوشش کر رہے ہیں، جہاں سے کوئی کال موصول ہوتی ہے وہاں جا کر آلائشیں اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے صفائی آپریشن تیز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کے دعوے حقیقت بنتے نظر نہیں آئے۔


متعلقہ خبریں